نیب افسران اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ سمجھ کرسرانجام دیں، کرپشن کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔  جسٹس جاوید اقبال

نیب افسران اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ سمجھ کرسرانجام دیں، کرپشن کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ جسٹس جاوید اقبال

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب افسران اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ سمجھ کرسرانجام دیں، کرپشن کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کراچی کی کارکردگی پراجلاس منعقد ہواجس میں چیئرمین نیب کو کراچی زون کی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گئی۔ چیئرمین نیب نے کرپٹ عناصرکیخلاف نیب کراچی کی کارروائیوں کوسراہا۔اجلاس کے دوران جاوید اقبال کو بریفنگ دی گئی کہ نیب کراچی کوگزشتہ 3 سال میں کرپشن کی 36 ہزار 940 شکایات موصول ہوئیں جبکہ موصول شدہ درخواستوں میں سے 36 ہزار 368 شکایات نمٹادی گئیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 برسوں میں کراچی میں 481 انکوائریزشروع ہوئیں جبکہ322 مکمل کی گئیں،نیب کراچی نے 3 برسوں میں 219 ملزمان کوسزائیں دلوائیں اور 107 کرپشن ریفرنسزدائر کیے گئے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close