کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے: فواد چوہدری

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے، وزیراعظم عمران خان اسپیکر آزادکشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر  کا فیصلہ کریں گےوزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی یہ آخریحکومت ہے،2023میں  سندھ سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوجائےگا2023میں پیپلزپارٹی کا  سندھ میں بھی کشمیر والا حال ہوگا،نواز شریف کی الیکشن سے ایک روز قبل ملاقات بھی ان کی شکست کی وجہ بنی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور مریم نواز کے بیانیے کو آزادکشمیر نے مسترد کردیا ہے، انتخابات کےد وران ن لیگ کے کیمپ سے بھارت سے متعلق بات شرمناک ہےچیئرمین پیپلزپارٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن کو اپنی ناکامی کو تسلیم کرنا چاہیے، فوادچودھری نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،آزادکشمیر انتخابات میں  ٹرن آوَٹ 56فیصد  سے زائد رہا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close