عمران خان کے انتہائی قریب اہم ترین شخصیت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ، وجہ سامنے آگئی

عمران خان کے انتہائی قریب اہم ترین شخصیت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )عمران خان کے انتہائی قریب اہم ترین شخصیت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ، وجہ سامنے آگئی ۔۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آفس میں ایک بااثر شخصیت کے ساتھ اختلافات کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پیش رفت سے مطمئن نہیں۔ وزیراعظم آفس نے ڈاکٹر عشرت کو کارکردگی بہتر کرنے کے لیے پیغام بھیجا، ذ رائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین اس صورتحال سے دلبرداشتہ ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close