کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہاہے،اسد عمر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہاہے،اسد عمر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وباء بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے ،ہمیں پھر سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ،ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم پر دبائو بڑھ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی او سی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں پچھلے کئی دنوں سے اضافہ ہورہا ہے ،بیماری کا پھیلائو جب ہوتا ہے تو اس کا ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم پر بڑا اثر پڑتا ہے ،اس وقت وینٹی لیٹر پر تین ہزار سے زائد مریض ہیں ،جون کے آخر میں اس کی تعداد دو ہزار سے نیچے تھی جو ایک واضح اضافہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں وبا بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے
 اور پچاس فیصد بیڈ پر مریض ہیںاور بیماری بڑے شہروں میں بڑھ رہی ہے بلکہ اس کا اثر ہسپتالوں پر پڑ رہا ہے اور واضح دبائو بڑھ رہا ہے ۔اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیارکرنا ہوں گی ۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ جو ہم عمل کرتے ہیں اس کا نتیجہ ہمیں نظر آتا ہے ، رمضان کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بہت زیادہ کام کیا گیا اور اس سے واضح بہتری صورتحال کے اندر ہوئی جیسے ہی وبا کم ہوتی ہے تو ہمارے ذہن میں یہ آتا ہے کہ یہ وبا ختم ہو گئی ہے اور احتیاطی تدابیر چھوڑ دیتے ہیں ۔جہاں تک کراچی کی صورتحال ہے تو سندھ حکومت بہت اچھا کام کررہی ہے اور بہت احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے ۔لیکن ہم نے پچھلے ایک سال کے اندر ہم نے سبق سیکھا ہے کہ ہم ملک بند کرکے اس وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتے ،اس کی قیمت دیہاڑی دار طبقے کو ادا کرنا پڑتی ہے جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا ،پچھلے سال انڈیا کے اندر ہم نے دیکھا کہ ایک دم سے ملک بند کردیا اور پھر تیزی سے معاشی تباہی ہوئی ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close