تصویر میں اسکارف باندھے بیٹھی بچی آج کی کونسی اداکارہ ہے؟جانیں

تصویر میں اسکارف باندھے بیٹھی بچی آج کی کونسی اداکارہ ہے؟جانیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تصویر میں اسکارف باندھے بیٹھی بچی آج کی کونسی اداکارہ ہے؟جانیں ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے بچپن سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر مداحوں سے شیئر کردی۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میںانہیں لال کپڑوں پر سیاہ رنگ کا پرنٹڈ اسکارف باندھے دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں اریج فاطمہ کے ہمراہ ایک بچی بھی موجود ہے ۔ تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ زیر نظر تصویر ان کی کزن کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جسے 2000 میں کھینچا گیا تھا۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ بچی کے بالوں کا گیم مضبوط ہورہا ہے۔اریج فاطمہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے چند ہی گھنٹوں میں کئی ہزار مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close