یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے ، شلپا سیٹھی کو بالی وڈ سٹارز اور قریبی دوستوں نے بڑا دھچکا دیدیا

یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے ، شلپا سیٹھی کو بالی وڈ سٹارز اور قریبی دوستوں نے بڑا دھچکا دیدیا

 ممبئی(ویب ڈیسک )شلپاسیٹھی بالی وڈ کی معروف ترین اداکارہ ہیں ، انہوںنے بالی وڈ کو اپنے کئی قیمتی سال دیے اور مداحوں کے دلوں پر کئی سالوں تک راج کیا یہاں تک کہ لوگ انہیں پوجنے کی حد تک چاہتے رہے مگر پھر ان کی شادی ہوئی راج کندرا سے جو اپنے آغاز میں بہت اچھی رہی تاہم پھر اسے گرہن اس وقت لگا جب پچھلے دنوں راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتارہوئے ، یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا شلپا سیٹھی کو ان کے سالوں کے رفقا اور بالی وڈ کولیگز نے بیچ منجھدار میں تنہا چھوڑ دیا ۔ ذرئع کے مطابق راج کندرا کا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد بہت سے بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوستوں نے اداکارہ شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکارہ کے کسی دوست نے اب تک ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی، ہمیں ان دوستوں کا نام لینے کی ضرورت نہیں، اگر صرف اداکارہ کی پارٹی ویڈیوز اور سوشل میڈیا تصاویر دیکھ لی جائیں تو اندازہ ہوسکتا کہ شلپا شیٹھی کس سے کتنا لگائو رکھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے ایک اداکار نے بتایا ہے کہ راج کندرا کے فحش فلموں کا سکینڈل ایک انتہائی نازک معاملہ ہے، یہ کوئی عام تنازعہ نہیں، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس سکینڈل کا حصہ بنے، اس لیے کوئی حمایت نہیں کر رہا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close