آٹے، چینی، ادویات کی طرح ایل این جی میں بھی قوم کو لوٹا جا رہا ہے ،شہبازشریف

آٹے، چینی، ادویات کی طرح ایل این جی میں بھی قوم کو لوٹا جا رہا ہے ،شہبازشریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی عالمی میڈیا کی تصدیق سے اپوزیشن کا موقف سچ ثابت ہوگیا،اس حقیقت کے سامنے آنے سے ثابت ہوگیا کہ حکومت قوم سے مسلسل غلط بیانی کرتی رہی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو ایل این جی 8 ڈالر میں خریدی، پی ٹی آئی 15 ڈالر MMBTU پر خرید رہی ہے،سستی ایل این جی کا معاہدہ کر لیا جاتا تو اب تک ملک میں 12 کارگوز درآمد ہوتے، ان 12 کارگوز پر پاکستان کو 422.4 ملین ڈالر کی مجموعی بچت ہوتی،
 ملک اور عوام کا بھلا ہوتا ۔شہبازشریف نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کم از 14 اکارگو منگوا سکتی ہے لیکن دانستہ کم امپورٹ کی جارہی ہے،اس حکمت عملی کی وجہ سے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنائی جارہی ہے ،اسی وجہ سے ملک میں سی این جی کے شعبے اور صنعت کے لئے گیس دستیاب نہیں ،ہماری تجویز مان لی جاتی تو ملک میں آج گیس اور بجلی کا بحران نہ ہوتا، قوم کو سستی گیس ملتی۔انہوں نے کہاکہ آٹے چینی دوائی کی طرح ایل این جی میں بھی قوم کو لوٹا جا رہا ہے ،پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی صورت نکل رہا ہے،دنیا بھر میں ایل این جی کی خریداری کی طویل المدت معاہدے کئے جاتے ہیں ،پی ٹی آئی نے سپاٹ خریداری کا طریقہ اپنایا جو دنیا کا کوئی ملک اختیارنہیں کرتا ۔انہوں نے کہاکہ ذمہ دارانہ کا تعین کرکے انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے، پاکستان اور قوم کو کیوں لوٹا؟یہ نااہلی نہیں بلکہ دولت کمانے کی ہوس کا نتیجہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئے ،سستی ایل این جی خریدنے والے جیلوں اور مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close