نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے گزشتہ روز کچھ ٹوئٹس کیے جس میں انہوں نے موقف اپناتے ہوئے شہباز شریف کے بیانیے سے اختلاف کیااورن لیگ کی پارٹی پالیسی واضح کردی۔نواز شریف کایہ بیان ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو کے ایک دن بعدسامنے آیاجس میں انہوں نے ملک کوبحرانوں سے نکالنےکے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین ایک گرینڈ ڈائیلاگ کے اپنے موقف کااعادہ کیا۔ اپنے ٹوئٹرپیغام میں انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے آسمان سے باتیں کرتی ہوئی مہنگائی ،غربت اوربے روزگاری کی چکی میں پستے عوام ،آٹا،چینی گھی اوردوائوں کے لیے ٹھوکریں کھاتے لوگ ،تحریک انصاف سے نجات کے لیے گلی گلی دہائی دیتی خلق خدا،مسلم لیگ ن کے پرجوش تاریخی جلسے اورحکومتی سربراہوں کاخالی کرسیوں سے خطاب کے حوالے سے ذکرکیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close