امن واستحکام کیلئے پولیس کا کردار قابل فخر ہے،آرمی چیف

امن واستحکام کیلئے پولیس کا کردار قابل فخر ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن واستحکام کے لئے پولیس کا کردار قابل فخر ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران بے شمار قربانیاں دیںاور ملک میں امن واستحکام کے لئے پولیس کا کردار قابل فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں ’’یوم شہداء پولیس‘‘ نہایت ہی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close