وزیراعظم عمران خان کا نظریہ ہے کہ گاوں گاؤں میں میدان تعمیر کیے جائیں،فیصل جاوید

وزیراعظم عمران خان کا نظریہ ہے کہ گاوں گاؤں میں میدان تعمیر کیے جائیں،فیصل جاوید

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل جاوید نےمظفرآباد ٹائیگرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد بہت ہی شاندار لگ رہا ہے،مظفرآباد میں شایقین اپنے نامور کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی کافی عروج پا چکی ہے،لیگ میں لوکل کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نظریہ ہے کہ گاوں گاؤں میں میدان تعمیر کیے جائیں،کشمیر پریمیئر لیگ 30 ممالک میں براڈکاسٹ کیا جائے گا، فیصل جاویدنے یہ بھی کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران آزاد کشمیر میں سیاحت کو بھی فروغ ملےگا،ساوتھ افریقہ کے ہرشل گبز نے بھارت کی سازش کو ناکام بنایا،وزیراعظم عمران خان نے پہلی دفہ آر ایس ایس کے نظریے کو عالمی سطح پر ایکسپوز کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیر کا سفیر بن کر دکھایا،زاد کشمیر انتخابات میں ووٹ کسی امیدوار کو نہیں بلکہ عمران خان کو ووٹ پڑا ہے،امید ہے آزادکشمیر کے منتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کشمیریوں کے لیے کام کریں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close