سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ شاہ محمود قریشی

سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں ۔ ایک سیمینار سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے وادی میں سیاسی عمل کو فوجی طاقت سے روک دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیاں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close