کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی ( ویب ڈیسک) شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر ناخوشگوار واقعہ ۔۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں منی ایکسچینج وین پر تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بفرزون ڈی سی آفس کے قریب پیش آیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کیلئے سیکیورٹی کیمرے چیک کیے جا رہے ہیں۔فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چھیپا اور ایدھی کی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close