فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوگئے

فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک)ملک کے  معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی  ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوگئے۔اس حوالے سے فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق ایک اہم اطلاع دی۔فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگراماسٹوری میں کہا کہ اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں کیونکہ ڈیلٹا وائرس ہمارے بہت قریب ہے۔اداکار نے کہا کہ گزشتہ روز مجھ میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد، میں نے کچھ دن کے لیے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ میں ابھی تک ڈیلٹا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے لیکن احتیاطا میں آئسولیٹ ہوں۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ میں کورونا ویکسین لگوا چکا ہوں اور اس کے باوجود بھی مجھے ڈیلٹا وائرس ہوگیا ہے۔ اداکار کی اس انسٹاگرام اسٹوری کے بعد شوبز ستاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close