ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی

ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فوری انتخابات ہونے چاہیئیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے   کہا کہ مزاحمت اور مفاہمت کی کوئی بات نہیں ہے اور مسلم لیگ ن کی پالیسی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں جو ہوا اس پرکتاب لکھنا بنتا ہے اور اگر انتخابات میں ووٹ کا احترام نہیں ہو گا تو بات نہیں بنے کی۔ الیکشن چوری میں ریاست ملوث ہوتی ہے تو پھر ملک نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ملک اور نظام کی فکر ہے تو سب کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔ شہباز شریف اور نواز شریف اپنے اپنے تجربات اور مزاج سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے اور اگر آئین شکنی ہوگی تو آواز اٹھائیں گے۔ انتخابی مہم پارٹی کی ہوتی ہے ذاتی نہیں ہوتی۔ کشمیر میں بہترین روڈ میپ موجود ہے وہاں شفاف حکومت تھی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا پانچواں نمبر آیا۔ جیسے ملک کے حالات ہیں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہیئیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close