ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ میں دو بیانئے ہیں جبکہ قیادت کے راستے بھی جدا جدا ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور ان کے راستے جدا جدا ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عجیب منطق ہے جہاں ن لیگنے الیکشن جیتا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی اور جہاں ان کو شکست ہوئی وہاں دھاندلی دھاندلی کے راگ الاپ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر واقعی دھاندلی ہوئی ہے تو ن لیگ ثبوت سامنے لائے  دھاندلی کا الزام عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close