شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرنےسے 16افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دولہازخمی ہو گیا۔ یہ اندوہناک واقعہ بنگلہ دیش کے شہر شب گنج میں پیش آیا۔ ماہرین کا کہناہے جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہونا آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات کاسبب ہے۔ بنگلا دیش میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔بنگلا دیش کو ان دنوں مون سون کے شدید طوفانوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close