مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے خطے کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں ، قمر جاوید باجودہ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے خطے کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں ، قمر جاوید باجودہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبراور غیر انسانی فوجی محاصرہ سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث خطے کی سیکیورٹی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر کیا جا رہا ہے،غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستور جاری ہے
 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی اورآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہیں ، تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،جس میں کشمیریوں کی رائے کو مقدم رکھا جانا چاہئے ، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے خطے کی سیکیورٹی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close