وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم استحصال کشمیرمنایا گیا

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم استحصال کشمیرمنایا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا ،ملک بھر میں اس حوالے سے ریلیاں نکالی گئیںاور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے مطالبات کیے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر یوم استحصال کشمیر ریلی کی قیادت کی۔ وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت۔ کشمیر کی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا عزم کا اظہار کیا گیا ۔
 دوسری جانب اسد عمر نے کہاکہ دو سال ہو گئے بھارت کے غیر قانونی اقدام کو کشمیر کے عوام کو جبر اور تشدد سے محکوم کرنے کی ایک اور مضموم کوشش کو. نہ بھارت 7 دہائیوں میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں کامیاب ہوا ہے نہ کبھی ہو گا. آخر کار کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close