بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان

بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پانچ اگست کے یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد میں نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو 2 سال گزر گئےاوران 2 سالوں میں د نیا نے کشمیر میں تاریخی بھارتی مظالم دیکھے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان ایسا نہیں کرنے دے گا اور اپنے کشمیر ی بھائیوں کی اخلاقی ،سفارتی سمیت ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close