جب مجھے وزیراعظم کا حلف اُٹھانے کی اطلاع ملی تو میرے پاس کپڑے بھی نہیں تھے

جب مجھے وزیراعظم کا حلف اُٹھانے کی اطلاع ملی تو میرے پاس کپڑے بھی نہیں تھے

مظفرآباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وزیراعظم کا حلف اُٹھالیا ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میںا نکشاف کیا کہ لوگوں نے شیر وانیاں سلوائی ہوتی ہیں لیکن میرے پاس توکپڑے بھی نہیں تھے ۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مجھے اطلاع دیر سے دی گئی جس نظام کے تحت میں آیا ، مجھے صبح اطلاع دی گئی کہ آپ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا حلف اُٹھا نا ہے یہ بھی نئی بات ہے لوگوں نے شیروانیاں اورکپڑے تیا ر کیئے ہوتے ہیں لیکن مجھے تو یہ بھی پتا نہیں تھا کہ یہ کپڑے مجھے کس نے لا کر دیئے میرے پاس تو کپڑے بھی نہیں تھے بس میں ایک سیاسی کارکن اور سپاہی ہوں ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close