پشاور، ویکسین نہ لگوانے والوں کے ہسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد

پشاور، ویکسین نہ لگوانے والوں کے ہسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں پرہسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نےویکسین نہ لگوانے والے افراد کےہسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہےتاہم شعبہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تیمارداری کرنیوالوں کو داخلے کی اجازت ہو گی ۔ حکام کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر ہسپتالوں میں کسی بھی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔شہری حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں بالخصوص ماسک پہننے کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا جیسی وباء سے ان کی اور ان کے پیاروں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close