ہنجروال سے لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا سنسنی خیز انکشاف ، سب کچھ اُگل دیا

ہنجروال سے لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا سنسنی خیز انکشاف ، سب کچھ اُگل دیا

لاہور( ویب ڈیسک) ہنجروال سے لاپتا ہونیوالی چار لڑکیوں کے کسی میں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم قاسم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ چار لڑکیوں میں سے کنزہ کا شہزادہ کیساتھ ایک لاکھ  روپے میں سودا کیا اور شہزادے نے ساہیوال میںکنزہ کو ڈیڑہ لاکھ روپے میں بیچنے کا سودا کیا جبکہ شہزادہ کنزہ کو ساہیوال میں اپنے گھر لے گیا ، جہاں کنزہ کی گڑیا نامی لڑکی سے ملاقات ہوئی ۔پولیس کا بتانا ہے کہ تین اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر قحبہ خانے کی اطلاع پر چھاپا مارا جہاں سے پانچ لڑکیاں برآمد ہوئین جس کا مقدمہ ساہیوال کے تھانا غلہمنڈی میں درج ہوا ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close