چھوٹے یوٹیوبرز کو اب گھبرانے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں

چھوٹے یوٹیوبرز کو اب گھبرانے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں موجود نئے اور چھوٹے یوٹیوبرز کیلئے یوٹیوب نے بڑا اعلان کیا ہے ۔اب نئے یوٹیوبرز کو پرموٹ کرنے کا ذمہ یوٹیوب نے اپنے اوپر لے لیا ہے ۔نئے یوٹیوبرز کیلئے یوٹیوب نے ایک زبردست فیچر متعارف کروایا ہے، یوٹیوب نے ٹرینڈنگ ٹیب میں “کریٹرز آن دی رائز” کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یوٹیوب، کریٹرز آن دی رائز پر ہر ہفتے فیچرڈ کنٹنٹ کریئٹرز کو پیش کرے گا اس طرح دنیا بھر سے ایسے ہزاروں نئے یوٹیوبرز کو پروموٹ کیا جائیگا جن کے سبسکرائبرز ایک ہزار سے زائد ہونگے۔یوٹیو ب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ یوٹیوب کریٹرز میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایسے نئے یوٹیوبرز کو زیادہ بڑی تعداد میں پروموٹ کیا جائے گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close