سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ ڈالی

سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ ڈالی

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی سابق اداکارہ امریتاسنگھ اورسیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ دی۔ویڈیواورفوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پراپنے اکائونٹ سے اداکارہ سارہ علی خان نے ویڈیوجاری کی ہے۔جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ سارہ علی خان کی ناک پرزخماورخون موجودہے اداکارہ نے ویڈیوکیپشن میں لکھاہے کہ ’اماں ابا،ناک کاٹ دی میں نے‘ سارہ علی خان کے ویڈیوپوسٹ کرنے فوراً بعد مداحوں کے کمنٹس کانہ تھمنے والاسلسلہ شروع ہوگیاہے ۔فینز اداکارہ سے ناک کاٹنے کی وجہ سے پوچھ رہے ہیں جب کہ کئی ان کی جلدصحت یابی کے لیے دعاگوہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close