اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد نے وزارت خارجہ کا دورہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج 5 اگست کے دن آپ کی آمد ہمارے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے، آج پورے ملک میں بھارت کے 5 اگست کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف احتجاج ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہےنہتے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے  کے پی ایل  جیسے ایونٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی بھارت نے اپنے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات سے دو چار کیا۔ انہوں نے مزید کہا اس بگاڑ کو سلجھانے کی ذمہ داری بھی بھارت سرکار پر عائد ہوتی ہےآج بھارت  کی کشمیر پالیسی  کیخلاف آوازیں ہندوستان کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close