کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے  آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے ۔ نیئر بخاری

کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے ۔ نیئر بخاری

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پ سید نیر حسین بخآری نے یوم استحصال کشمیر پر کہا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بننے کےدو سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن آفرین ہے کشمیری آزادی پسندوں پر کی قابض بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور بربریت  کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید تیز تر ہو رہی ہے انہوں  نے مزید کہا کہ کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے  آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے بیرونی آبادکاروں کی کشمیر آمد سے کشمیریوں کی زمینوں گھروں اور روزگار پر قبضہ ہو جائیگا ۔نیر بخآری نے کہا کہ کشمیری بزرگوں ماؤں معصوم بچوں پر مظالم اور سلگتے مسلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ نیر بخآری نے کہا کہ بزدل حکمران  نریندر مودی پر عالمی دباؤ بڑھانا تو درکنار  اسلامی ممالک کا متفقہ موقف سامنے لانے میں بھی ناکام ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close