منددر پر حملے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

منددر پر حملے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) رحیم یارخان میں مندر پر حملے کے واقعے پر پیپلز پارٹی نے انتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس ضمن میں پی پی پی کی جانب سے حملے کے خلاف توجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا ہےجبکہ کل قومی اسمبلی میں واقعے کے خلاف احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی ویچینل کے مطابق توجہ دلاو نوٹس پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال کی جانب سے جمع کرایا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چند شرپسند لوگ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کل قومی اسمبلی میں واقعے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close