30کروڑ ریلیز ہوچکے، اٹک میں فور جی سروس فراہم کرینگے ، امین اسلم

30کروڑ ریلیز ہوچکے، اٹک میں فور جی سروس فراہم کرینگے ، امین اسلم

حضرو ( ویب ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ضلع اٹک میں 4جی منصوبے کیلئے 30کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، ضلع اٹک کے 40فیصد محروم علاقہ میں فورجی سروس فراہم کی جائے گی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ضلع اٹک کے عوام کیلئے جاری ایک خصوصی بیان میں بتایا کہ میں عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوںکہ وزارتِ آئی ٹی سے مل کر 30کروڑ روپے کا فنڈز ریلیز کرا لیا گیا ہے جو پورے ضلع میں 4G کوریج پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اٹک کے 40فیصد علاقہ میں فور جی سروس نہیں ہے، جس سے عوام خصوصاً طلبہ و طالبات کو مشکلات درپیش تھیں، یہ مسئلہ میں نے وزیر اعظم کے سامنے رکھا جنہوں نے سپیشل گرانٹ منظور کر دی ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ ضلع اٹک کے گاؤں گاؤں، کونے کونے میں فور جی کا نیٹ ورک بچھانے کا عمل ایک سال میں مکمل ہو گااور 50نئے ٹاور لگائے جائیں گے اس سے جہاں عوام کو سہولت ملے گی وہیں طلبہ و طالبات بھی فائدہ اٹھا سکیں گے معاون خصوصی نے بتایا کہ این اے 55میں 3واٹر سپلائی سکیمز کی اشد ضرورت تھی جو منظور کر لی گئی ہیں۔ حاجی شاہ، دکھنیر، لارنس پور رومیاں کے واٹر پروجیکٹس پر جلد کام شروع ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ترقی کا سلسلہ جاری ہے ضلع اٹک میں محرومیوں اور لوگوں کی تکالیف کو دور کرکے ان کی زندگیوں کو آسان کریں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close