نوازشریف نے بہت کافی شافی پی لی، برطانیہ میں ان کا دانہ پانی ختم ہو گیا ،اب واپس آجائیں، فرخ حبیب

نوازشریف نے بہت کافی شافی پی لی، برطانیہ میں ان کا دانہ پانی ختم ہو گیا ،اب واپس آجائیں، فرخ حبیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے بہت کافی شافی پی لی، برطانیہ میں ان کا دانہ پانی ختم ہو گیا ،اب واپس آجائیں ۔عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ کل رات سے لیگی قیادت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور وہ کل سے سو نہیں سکے ، نوازشریف بھگوڑے ہیں وہ ڈھٹائی کو چھوڑ کر وطن واپس آئیں ، نوازشریف کو برطانیہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ آپ کا دانہ پانی یہاں ختم ہوگیاہے ۔ نوازشریف نے لند ن میں بہت کافی پی لی اب واپس آ جائیںکیونکہ اب ان کے پاس واپسی کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو ہماری عدالتوں نے کرپشن پر سزا دی اور وہ پاکستان سے سزا یافتہ ہیں لیکن ن لیگ نے تو جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک محل بنائے گئے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close