ہیلو ہیلو ۔۔۔ چھوٹے میاں کا بڑے میاں سے ٹیلیفونک رابطہ

ہیلو ہیلو ۔۔۔ چھوٹے میاں کا بڑے میاں سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نواز شریف کے ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد شہباز کا اپنے بھائی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قائد حز ب اختلاف کا ٹیلی فون پر نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے ۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے برطانوی ہوم آفسکے فیصلے سے متعلق بات چیت کی اور نواز شریف نے شہباز کو فیصلے پر قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا ۔ اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے بتایا کہ ان کے وکلا نے ہوم آفس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی ہے ۔ اپیل میں نواز شریف کی طبی وجوہات اور علاج کی بنا پر برطانیہ میںقیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں ۔ن لیگ کے مطابق شہباز نے نواز سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close