اپ ڈیٹ نوازشریف کم ظرف ۔۔۔مریم مکار عورت ۔۔۔زرتاج گل باپ بیٹی پر برس پڑیں

اپ ڈیٹ نوازشریف کم ظرف ۔۔۔مریم مکار عورت ۔۔۔زرتاج گل باپ بیٹی پر برس پڑیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی نظریے یا نشے کا نہیں بلکہ ایک کم ظرف سوچ اورفراڈ کا نام ہے ۔یہ بات زرتاج گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی ۔وزیر مملکت نے مسلم لیگ(ن) کے قائدمیاں نوازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فرعونیت سے حکومت کرنے والا آج لندن کی سڑکوں پر ہاتھ میں نظر ثانی کی درخواست لے کر ذلیل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف برطانوی حکومت سے رحم کی بھیک مانگ رہا ہے۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک نظریئے یا نشے کا نام نہیں، ایک کم ظرف سوچ اور فراڈ کا نام ہے۔قدرت کا قانون دیکھیں کہ کشمیر سے غداری کرنے والے، کشمیریوں کی بد دعائیں سمیٹنے والے، مودی کے دیرینہ یار کو برطانیہ میں انتہائی ہزیمت بھی اسی دن اٹھانا پڑی جو کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان میں ایک اہم باب ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو کشمیر کی بیٹی کہنے والی مکار عورت کو اس دن چپ کا لقوہ ہو گیا جب پاکستان تو کیا دنیا بھر میں کشمیر سے محبت اور اظہار یکجہتی کرنے والے لوگ بھارتی مظالم اور پانچ اگست کے عمل پر مودی سرکار کی بربریت پر احتجاج کر رہے تھے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close