مریم اورنگزیب کی پھرتیاں بتا رہی ہیں کہ نوازشریف کو واپس آنا ہی پڑے گا،شہبازگل

مریم اورنگزیب کی پھرتیاں بتا رہی ہیں کہ نوازشریف کو واپس آنا ہی پڑے گا،شہبازگل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کی پھرتیاں بتا رہی ہیں کہ معاملہ بہت خراب ہو چکا ہےاور ان کی پھرتیاں بتاتی ہیں کہ اب میاں صاحب کو واپس پاکستان آنا ہی پڑے گا۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مریم صاحبہ کہتی ہیں کہ وہ کونسا وزیراعظم ہے کہ ہر روزپیشیاں بھگتا رہا ہے؟ تومریم صاحبہ یہ بھی بتا دیں دنیا کا وہ کون سا وزیراعظم ہے جس نے پورے ملک کو لوٹا اور پھر ان کی بیٹی نے کہاکہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ۔
 دنیا کا کون سا وزیراعظم ہے جس کی بیٹی نے کلیبری فائونٹ سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دی ۔دنیا کا کونسا وزیراعظم ہے جو ملک دشمنوں کیساتھ میٹنگ کرتا ہے اور اپنے ملک کیخلاف بیانات دیتا ہے ؟دنیا کا وہ کونسا وزیراعظم ہے جس نے اپنے ملک سے ساری دولت لوٹی اور وہ ایک ایسے ملک میں لے کر گیا جس ملک نے آج ان کو ویزہ دینے سے بھی انکار کردیا ہے،انہوں نے برطانیہ کو اپنا گھر بنایا اور آج برطانیہ نے ان کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ میاں صاحب کو آج شرم تو آئی ہوگی ؟

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close