پاکستان میں خودکوغیرملکی محسوس نہیں کرتی:سنتھیارڈی رچی

پاکستان میں خودکوغیرملکی محسوس نہیں کرتی:سنتھیارڈی رچی

گلگت( ویب ڈیسک) اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت پانے والی امریکی وی لاگر سنتھیارڈی رچی نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں خود کو غیر ملکی محسوس نہیں کرتی ہوں۔ پاکستان کو ہمیشہ اپنے دوسرے گھر کی طرح سمجھتی ہوں ۔ گلگت بلتستان پاکستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ باتیںانہوں نے والنٹیئر فورس کے زیر اہتمام منعقدہ عزم پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کا توازن برقرار ہونا چاہئے ۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں خواتین معاشرتی زندگی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں اور گلگت بلتستان کے لوگ بہت ہی کھلے دماغ کے لوگ ہیں۔ آج کے مردں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ خواتین کو سپورٹ کرسکتے ہیں اور کررہے ہیں جس کی وجہ سے خواتین بھی معاشرتی زندگی میں پیش پیش ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close