’’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ‘‘ فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب کو کرارا جواب

’’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ‘‘ فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب کو کرارا جواب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)’’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ‘‘فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کو کرارا جواب دیدیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو ان کے بیان پر کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستان نہیں جائوں گا ‘‘مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ ہے اورن لیگ کے وہ لوگ جن کی جڑیں پاکستان میں ہیں اس صورتحال پر کیا کہیں گے ؟؟؟۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ قبل ازیں فواد چوہدری سمیت تمام حکومتی ترجمانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ قائد محمد نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے ،جب تک ان کا علاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے،گھبرانے اور جیل جانے کی باری ان کی ہے جو کرپشن اور مہنگائی کرتے ہوئے نہیں گھبراتے ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے الزامات کے باوجود نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ وطن واپس آئے اور جیل گئے، آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں،نوازشریف اپنی اہلیہ کو جب بستر مرگ پر چھوڑ کر وطن آئے تھے، کرائے کے ترجمان اس وقت بھی جھوٹ کی سیاست کررہے تھے ،جن کے ’پلے نئیں دھیلہ‘ وہ صرف شہبازشریف کے نام اور نوازشریف کی صحت پر ہی سیاست کرسکتے ہیں سیاسی یتیموں کی بے بسی پر ترس آتا ہے،قائد محمد نوازشریف کے ویزے میںمزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ محمد نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں ،قائد محمد نوازشریف کے وکلاءنے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے،برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا ،اپیل پر فیصلہ ہونے تک قائد محمد نوازشریف برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close