ماہرہ خان نے پہلی مرتبہ اپنی کمائی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کر دیا،جان کر آپ ششدر رہ جائینگے

ماہرہ خان نے پہلی مرتبہ اپنی کمائی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کر دیا،جان کر آپ ششدر رہ جائینگے

ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف غلط معلومات شیئر کرنیوالوں کی تصحیح کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا ہے اور پہلی مرتبہ انہوں نے اپنی کمائی کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس مین ان کے ہاتھ میں کارڈ ہے جس پر سوال درج ہیںاور ماہرہ ان سوالات کے جواباتدےرہی ہیں ماہرہ نے کارڈ ہاتھ ہاتھ میں تھامتے ہوئے کہا کہ یہ وہ خاص سوالات ہیں جو کہ گوگل بھی ان سے متعلق جاننا چاہتا ہے ۔ اداکارہ نے کارڈ سے اپنی تنخواہ یاکمائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ میں کیا کرتی ہوں ۔ اگر میں فلم کروں تو میرا معاوضہ کم ہوتا ہے لیکن اگر میں اشتہار کرو ں تو معاوضہ زرا زیادہ ہوتا ہے ،ماہرہ نے اپنی تنخواہ کے اعداد وشمار بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بس میںاتنا کہنا چاہوں گا کہ میری سیلری اتنی نہیں ہے جتنی مداحوں کو لگتی ہے کیونکہ میری کزن نے مجھے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک خوبصورت گھر کو میرا گھر کہا جارہاتھا ۔اداکار نے بتایا کہ مجھے اس ویڈیو کو دیکھ کر خواہش جاگی کہ کاش وہ میرا گھر ہوتا ، کیونکہ میرے گھر میںتو میرا اپنا کمر ہ نہیں ہے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close