کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران ٹریفک پلان جاری

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران ٹریفک پلان جاری

مظفر آباد(ویب ڈیسک)نڑول کرکٹ سٹیڈیم میں کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران کوہالہ اور ایئر پورٹ روڈ کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ‘ میچ کے آغاز سے اختتام تک چھتر چوک اور گڑھی پن و جلال آباد چوک سے داخلہ و اخراج مکمل طور پر بند رہے گا ‘ یہ ٹریفک پلان آج 6 اگست سے 17 اگست تک نافذ العمل رہے گا ‘ میچز کے دوران مظفر آباد سے کوہالہ روٹ پر چلنے والی ٹریفک اور کوہالہ سے مظفر آباد آنے والی گاڑیاں چھتر چوک سے شہر میں داخل نہیں ہو سکیں گی بلکہ شہر میں انٹری کے لیے​​​​​​​بائی پاس روڈ استعمال کریں گے ‘ جبکہ ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں کی ٹرانسپورٹ جلال آباد زیرو پوائنٹ سڑک کے بجائے گڑھی دوپٹہ روڈ استعمال کریں گی اور روانی پل سے ایئرپورٹ روٹ مکمل کریں گی اسی طرح ہوتریڑی ‘ گھن چھتر اور پیر چناسی روڈ پر چلنے والی گاڑیاں بھی زیرو پوائنٹ کے بجائے رنجاٹہ روڈ استعمال کریں گی ‘ یہ پابندی میچز کے آغاز سے اختتام تک کے دورانیہ تک ہو گی ‘ ایس ایس پی مظفر آباد سید ریاض حیدر بخاری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام سیکورٹی کے پیش نظر اُٹھایا گیا ہے ‘ اور نڑول سٹیڈیم کی طرف جانے والے راستوں پر ٹریفک اور تماشائیوں کے رش کے باعث متبادل ٹریفک پلانگ جاری کیا گیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close