سردارعبدالقیوم نیازی کے وزیراعظم بننے پر مٹھائی تقسیم

سردارعبدالقیوم نیازی کے وزیراعظم بننے پر مٹھائی تقسیم

کوٹلی ( ویب ڈیسک ) سردار غلام زکریاء کا سردارعبدالقیوم نیازی کے وزیراعظم بننے کا اعلان ہوتے ہی خوشی کا اظہار ،منوں مٹھائی تقسیم ، اس موقع پر سردار اختر جنہال،ملک فیاض موسی،سردار شاداب ،سردار الطاف اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ،اس موقع پرسردارغلام زکریا نے میڈیا کو بتایا کہ کوئی بھی کارکن یا عوام علاقہ اپنے سیاسی مخالفین کو برا بھلا نہ کہے بلکہ اس موقع پر نوافل کا خصوصی طور پر تمام احباب مل کر اہتمام کرے یہ ہمارے لیے آج فخر کا مقام ہے کہ پونچھ کی دھرتی کے عظیم سپوت سردار عبدالقیوم نیازی​​​​​​​جیسے باکردار ،ایماندار ،نڈر،بااصول ،نماز روزے کے پابند ،اور پھر سب سے بڑی یہ بات کہ آج تک ہمارے لیڈر سردار عبدالقیوم نیازی پر کرپشن کا ایک بھی الزام تک نہیں یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے میں خود مظفرآباد وزیراعظم ہائوس میں موجود ہوں اور وزیراعظم ہر آنے والے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،وزیراعظم ہائوس کے دروازے ہر امیر و غریب کے لیے کھلے ہوئے ہیں، عزت و زلت ” خدا تعالی کے ہاتھ میں ہے سچی بات ہے کہ جس طرع وزیراعظم نے بھی بتایا کہ انکو پتہ ہی نہیں تھا، ہمارے لیے تمام لیڈر قابل احترام ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی حکومت ہے یہ ہر غریب ،انصاف کے متلاشی کی حکومت ہے تحریک انصاف میں ایک ہی لیڈر ہے اور وہ ہیں عمران خان ہیں،ابھی کوئی بھی پروگرام نہیں بنا ہے اب یہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی پر منحصر ہے کہ وہ کیا پلان بناتے ہیں،یہ عوامی راج ہوگا اور عوام ہی اس کے محافظ و مالک ہونگے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close