سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں،شہبازشریف

سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں،شہبازشریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہوگی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں،سیاسی فائدے کے لئے حقائق کے برعکس بیانات باعث افسوس ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ بھی حکومت کے سرکاری بورڈ کا تھا، ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا ،ڈاکٹرجب اجازت دیں گے تو نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے اور اپیل پر فیصلہ ہونے تک محمد نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close