وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! دبئی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! دبئی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سے دبئی جانیوالے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا ، دوبئی حکومت کی جانب سے پاکستان سے دوبئی جانیوالے مسافروں کیلئے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ لازم قرار دیدیاگیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت کی جانب سے پاکستان سے دبئی جانیوالے مسافروںکیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لازم قرر دیا گیا ہے ۔ ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے نئی پالیسی رات دس بجے کے بعد لیبارٹریز کو بھیجی گئی مسافروں کا کہنا ہے کہ لیبارٹریز کے پاس ریپڈ پی سی آر کی سہولت موجود نہیں ہے ہمیں ائیر لائن کی مخصوص لیبارٹریز نے کورونا ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ کرکے دیئے ایمربٹ نے وہ ٹیسٹ ماننے سے انکار کردیا ۔ریپڈ پی سی آر نہ ہونے پر مسافروں کو ائیر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے روک دیا گیا جبکہ مسافروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم ہمارے ساتھ کیا ہوگا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیر لائن دبئی حکومت سے اجازت طلب کررہی ہے ہم چیک کررہے ہیں کہ ریپڈ ٹیسٹ کونسی لیبارٹری کررہی ہے تاکہ مسافروں کے ٹیسٹ کروائے جائیں ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close