ٹک ٹاک بندش کیس : اسلام آبادہائیکورٹ کا پی ٹی اے حکام پر برہمی کااظہار

ٹک ٹاک بندش کیس : اسلام آبادہائیکورٹ کا پی ٹی اے حکام پر برہمی کااظہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کا معاملہ حل کرنے کیلئے پی ٹی اے کو میکانزم بنانے اور حکومت سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومتی وکیل سے سوال کیا کہ ٹاک ٹاک کو کیوں بند کیا گیا؟کیا پشاور ہائیکورٹ نے پورا ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا ؟ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ یہ اکیسویں صدی ہے اور لوگوں کا روزگار ٹک ٹاک سے جڑا ہے ،دونوں عدالتوں نے کہیں نہیں کہا کہ پورا ٹک ٹاک بند کردیں۔عدالت نے پورا ٹک ٹاک بند کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے کو میکانزم بنا کر حکومت سے مشاورت کی ہدایت کردی اور کیس کی مزید سماعت 23اگست تک ملتوی کردی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close