ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے سلسلہ، تیاریاں مکمل

ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے سلسلہ، تیاریاں مکمل

کوٹلی (ویب ڈیسک )محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی نے یونیسف کے تعاون سے ضلع بھرمیں ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں اس سلسلہ میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔31180بچوںکوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیںگے جمعرات کے روز سید شفقت حسین شاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے میڈیاکوبتایاکہمحکمہ صحت عامہ یونیسف کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں 09اگست 2021ء تا 14اگست 2021ء ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منا رہا ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کئیر ضلع کوٹلی ڈاکٹرفداحسین بٹ نے بتایا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران 02سال تک کے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاو کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close