67سالہ شخص کی 19سالہ لڑکی سے شادی ، سکیورٹی بھی مانگ لی ، وجہ کیابنی؟ جانیں

67سالہ شخص کی 19سالہ لڑکی سے شادی ، سکیورٹی بھی مانگ لی ، وجہ کیابنی؟ جانیں

ممبئی (ویب ڈیسک) عشق نہ پچھے ذات ،نہ دیکھے تخت نہ ویکھے تاج مگر دور جدید کا عشق تو عمر کا فرق بھی نہیں دیکھتا ۔بھارت کے ضلع ہریانہ میں ایک 67 سالہ شخص نے 19سالہ لڑکی سے شادی کرلی ۔شادی کے بعد دونوں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ پہنچ گئے اور موقف اختیار کیا کہ انہیں اپنی اولاد سے جان کا خطرہ ہے اس لئے عدالت انہیں تحفظ فراہم کرے یاد رہے 67 سالہ شخص کےسات بچے ہیں اور سب شادی شدہ ہیں جبکہ لڑکی بھی پہلے سے شادی شدہ ہے ،عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ بچی کی حفاظت کی جائے اور بزرگ شخص کے بارے میں مکمل تفتیش کی جائے ۔اس حوالے سے متعلقہ ڈی ایس پی رتن دیپ بالی کا کہنا ہے کہ لو میرج کرنیوالے بزرگ اور لڑکی دونوں پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لڑکی کے کنبے کا گائوں میں اراضی کا تناز ع تھا اور لو میرج کرنیوالے بزرگ ان کی مدد کرنے جاتا تھا جہاں دونوں میں تعلق پیدا ہوا جو بعدازاں محبت میں بدل گیا ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close