مظفر آباد میں کرونا کی شدت میں مزید اضافہ

مظفر آباد میں کرونا کی شدت میں مزید اضافہ

مظفر آباد(ویب ڈیسک)دارالحکومت مظفر آباد میں کرونا کی شدت میں مزید اضافہ ‘ گزشتہ روز مزید 78 افراد میں کرونا کی تصدیق ‘ عوام نے ایس او پیز کی پابندیاں ہوا میں اڑا دیں ‘ انتظامیہ بیانات اور اعلانات تک محدود ‘ تفصیلات کے مطابق عوام کی بے احتیاطی کے باعث دارلحکومت مظفر آباد کرونا کے گڑھ میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ‘لاری اڈوں ‘ پبلک سروس گاڑیوں ‘ بازاروں ‘ شادی بیاہ کی تقریبات ‘ نماز جنازہ اور دیگر تقریبات میں ایس او پیز کی پابندیاں ہوا میں اُڑا دی گئی ہیں نہ ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے اور نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے جس کے باعث کرونا میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے ‘ گزشتہ روز مزید 78 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے بجائے اعلانات اور بیانات تک محدود ہے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close