میرپور میں ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے واک

میرپور میں ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے واک

میرپور (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورکے زیراہتمام ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے واک کااہتمام کیاگیا۔ بچے اور ماں کی صحت کاہفتہ 09 تا14 اگست 2021 کو منایاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرفداحسین نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس ہفتہ میں دوسال سے کم عمرکے بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔ دوسال سے لیکر پانچ سال کے بچوں کوپیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی تاکہ بچوں کوخون اور کیلشیم کی کمی سے بچایاجائے۔ حاملہ خواتین کو اس ہفتہ میں TT​​​​​​​کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ حاملہ خواتین کوحمل کی پیچیدگی سے بچائو کے طریقوں کے بارے میں بتایاجائے گا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے اپنے ایریامیں کوویڈ ایس او پیز کے مطابق ہیلتھ سیشنز کاانعقاد کروائیں گی، جس میں موجودہ صورتحال کے مطابق کوویڈ ویکسینیشن کی تلقین اور یاددہانی کرانے کے علاوہ اس سال ڈینگی اور کورونا کی بیماری سے بچائو کی تدابیربتائی جائیں گی۔ پاکستان میں بچوں اور مائوں کی شرح اموات زیادہ ہے اس ہفتہ کومنانے کامقصد مائوں اور بچوں کی شرح اموات کوکم کرنا،انھیں صحت مند زندگی گزارنے کے متعلق آگاہی دینااور انھیں صحت کی بہترسہولیات مہیاکرناہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close