بجلی کی قیمت میں زبردست کمی ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بجلی کی قیمت میں زبردست کمی ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 19پیسے فی یونٹ کی کمی کردی ، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں  پر ہوگاتفصیلات کے مطابق نیپرا نے جونفیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 19پیسے فی یونٹ کی کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اطلاق ڈسکوز صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال، لائف لائن، زرعی صارفین پرہوگا تاہم انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close