مبشر کھوکھر قتل کیس۔۔۔!!! ملزم تقریب میں کیسے پہنچا ؟سنسنی خیز انکشافات ،سب کچھ اُگل دیا

مبشر کھوکھر قتل کیس۔۔۔!!! ملزم تقریب میں کیسے پہنچا ؟سنسنی خیز انکشافات ،سب کچھ اُگل دیا

لاہور(ویب ڈیسک) ڈیفنس میںنامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی تحقیقات میں ملز نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزم ناظم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ شادی کی تقریب میں سوا 8 بجے آیا جسے سکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا، ملزم تقریبمیں مہمانوں کے ساتھ جاکر بیٹھ گیا۔ملزم نے بتایا کہ اسد کھوکھر اور ان کے بھائی مدثر دوبار اس کے پاس سے گزرے وزیراعلیٰ پنجاب واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ساتھ تھے وہ وزیراعلیٰ کے پیچھے پیچھے مار کی سے باہرآگیاملزم کے مطابق وزیراعلیٰ گاڑی میں بیٹھے تو اس نے آگے بڑھ کر مبشر پر فائرنگ کردی، جس پستول سے فائر کیا وہ لائسنس یافتہ تھا اور 40 ہزارروپے میں خریدا تھا۔ملزم ناظم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ مبشر کھوکھر اس کے بھائی بلے اور چچا کے قتل میں ملوث تھے جب کہ ملزم منشا کے قتل میں 8 سال جیل کاٹ کر آیا ہے، اس نے قتل کی منصوبہ بندی خود کی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close