حکومتی وعسکری قیادت کا پنجاب میں کورونا وائرس سے ملکر نمٹنے پر اتفاق

حکومتی وعسکری قیادت کا پنجاب میں کورونا وائرس سے ملکر نمٹنے پر اتفاق

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کیحکومتی وعسکری قیادت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے ۔صوبے میں وائرس سے زیادہ متاثر ہونیوالے علاقوں میں لاک ڈائون لگانے سمیت انسداد کورونا اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی وعسکری حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران صوبے بھر میں سکیورٹی صورتحال ،امن و امان کے قیام اور کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران حکومتی و عسکری حکام نے اتفاق کیا کہ کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے اور وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈائون سمیت ہر آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے کی موجودہ امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سردار عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close