شہبازگل کی سربراہ پاک فضائیہ ظہیراحمد بابرسدھو سے ملاقات

شہبازگل کی سربراہ پاک فضائیہ ظہیراحمد بابرسدھو سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ہے ۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتائی ۔ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں،خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
 شہبازگل کا کہنا تھا کہ جوانوں اور افسران کی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم و حوصلہ دیکھ کرخوشی ہوئی فضائیہ ہمارا فخر ہے اور اسکی کمان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close