سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نے مظفرآبادمیں ایساکیا دیکھ لیاجس پرانہوں نے کراچی والوں سے معذرت کرلی

سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نے مظفرآبادمیں ایساکیا دیکھ لیاجس پرانہوں نے کراچی والوں سے معذرت کرلی

مظفرآباد(ویب ڈیسک ) کشمیرپریمیئرلیگ کے سلسلے میں مظفرآبادمیں موجود سوئنگ کے سلطان اورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن وسیم اکرم نےد  ریائے نیلم پرگندگی کے ڈھیر دیکھ کرکراچی والوں سے معذرت کرلی۔سوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی ایک ویڈیومیں انہوں نے کہاکہ ہمارے عقبمیں دریائے نیلم بہہ رہاہے۔ویڈیوکے شروع میں سابق کرکٹر آس پاس کے نظارے دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں یورپ یاسوئٹزرلینڈ میں نہیں ہوں بلکہ خوبصورت پاکستان میں موجود ہوںاپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی والوں سے میری اب ایک معذرت بنتی ہے کہ میں انہیں ہی گنداکہتاآیاہوں کیونکہ میں سمجھتاتھاکہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کاخیال نہیں رکھتے وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اگرمیرے پیچھے دیکھیں توخوبصورت دریاہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیربھی دیکھیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close