وزیراعظم انتخابی اصلاحات کیلئے متحرک ہو گئے

وزیراعظم انتخابی اصلاحات کیلئے متحرک ہو گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات کیلئے متحرک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا ۔وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا ۔وزیراعظم الیکٹرانک وووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا اوروزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کوسراہا۔اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں، اس کے سافٹ ویئر کواعلی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ الیکٹرانک مشین سے نکلنے والا ووٹ بیلٹ باکس میں بھی ڈالا جاسکے گا ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close